کاشی کے چندن میں مدینہ کی وہ خوشبو




کاشی کے چندن میں ہے
-مدینہ کی وہ خوشبو

دنیا کی ہر رونق کو
-میں نام تمہارے کر دوں

وہ مٹھی بھر امیدیں
-وہ گہرے غم کے سائے

وہ چھتری دھوپ سنہری
-اور لمبی لمبی راہیں

لب پر نام ہو رب کا
-جب سفر ختم ہو جائے

تیری مٹی پاک مدینہ
-تیرا کن کن پاون کاشی

جنت کو میں کیا چاہوں
-بس نام تمہارا کہہ دوں

کاشی کے چندن میں ہے
-مدینہ کی وہ خوشبو

دنیا کی ہر رونق کو
-میں نام تمہارے کر دوں

محبت کے ہیں مرکز
-امن کا آشیانہ

گنگا تو ندی نہیں ہے
-تم سے رشتہ بہت پرانا

ہر ڈبکی میں تیری
-کائنات نظر جو آئے

میرے دل سے پوچھو تم بھی
-میری روح بسی ہے تجھ میں

میرے قدم چلیں نیکی پر
-ہمسایہ بن کر چل دوں

کاشی کے چندن میں ہے
-مدینہ کی وہ خوشبو

دنیا کی ہر رونق کو
-میں نام تمہارے کر دوں

ہو گئیں مرادیں پوری
-راہی کو ملا ٹھکانا

امیدیں جگیں نویلی
-عبادت کا ایک بہانہ

میرا ہر دن عید دیوالی

-ہر لمحہ خوشی لٹاو

مندر میں خدا ملے تو
-مسجد میں روز میں جاؤں

کاشی کے چندن میں ہے
-مدینہ کی وہ خوشبو

دنیا کی ہر رونق کو
-میں نام تمہارے کر دوں

دن بیتے شہر مدینہ
-اور سانجھ پڑی ہے کاشی

سچ ہو گیا خواب پرانا
-میرا دل خوش بھارت واسی

میری نظر جدھر بھی دیکھے
-میں تیرے درشن  چاہوں

کاشی کے چندن میں ہے
-مدینہ کی وہ خوشبو

دنیا کی ہر رونق کو
-میں نام تمہارے کر دوں

راجیو شرما، كولسيا

- Rajeev Sharma, Kolsiya -

Like My Facebook Page

Comments

Popular posts from this blog

A-Part of Ganv Ka Gurukul

काशी के चंदन में मदीने की वो खुशबू